شعبان کا چاند دیکھ کر یہ وظیفہ لازمی کرلو کیونکہ حضرت علیؓ کا بتایا ہوا یہ خاص وظیفہ ہے

آپ کو ہم حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ کی وہ حکایت بتاتے ہیں۔ جس میں آپ رضی اللہ عنہ نے شعبان کے چاند کا خاص عمل بتلایا ہے۔ کہتے ہیں کہ ایک شخص حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ کی خدمت میں حاضر ہوا۔ اور کہنے لگا میں تھوڑے وقت میں زیادہ دولت مند ہونا چاہتا ہوں زیادہ امیر ہونا چاہتا ہوں۔ کیا کوئی ایسا عمل ہے، ایسی دعا یا ایسا راستہ ہے۔ جس سے میں کم زحمت میں اور کم وقت میں زیادہ دولت کما لوں اور میری تمام پریشانیاں ختم ہو جائیں۔

تو حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ نے فرمایا: اے شخص آسمان کو دیکھ اس نے جیسے ہی آسمان کو دیکھا تو آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا تمہیں کیا نظر آ رہا ہے۔ اس نے کہا اے امیرالمومنین کچھ ستارے ہیں اور یہ چاند چمک رہا ہے۔ تو آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا یاد رکھو یہ چاند انسانوں کے لیے رحمت، کامیابی، شہرت اور دولت کی نشانی ہے۔ یاد رہے کہ جب رجب کا چاند آسمان پر نمودار ہوتا ہے۔ تو میکائیل علیہ السلام بھی اس کے ساتھ نمودار ہوتے ہیں اور کہتے ہیں کہ چاند انسانوں کے لیے خوشخبری ہے۔

اور یاد رہے کہ اللہ تعالی نے کچھ مہینے ایسے رکھے ہیں جو کہ اللہ کی طرف سے انسانوں کے لیے برکت اور سکون لے کر آتے ہیں۔ انسانوں کی پریشانیوں کو دور کرنے کے لیے ان مبارک مہینوں میں سے ایک مہینہ شعبان کا ہے۔ اس بارے میں مزید فرمایا کہ یاد رکھو جب شعبان کا چاند آسمانوں پر نمودار ہوتا ہے تو اللہ تعالی میکائیل علیہ السلام کو حکم فرماتے ہیں کہ اپنے خزانوں کے دروازے کھول دو اور زمین کی طرف دیکھو۔ اس لمحے میں جو کوئی مانگے اسے عطا کرنا۔

اے شخص اگر تم بھی چاہتے ہو کہ کم زحمت میں تم دولت مند ہو جاؤ۔ تو تم بھی شعبان کا چاند دیکھ کر تین مرتبہ سورہ فاتحہ پڑھ لینا اور اللہ سے دعا کرنا کہ اللہ پاک میکائیل علیہ السلام کو حکم دے کہ وہ اپنے خزانوں سے مجھے بھی دولت عطا فرمائے اور میری مفلسی اور پریشانیوں کو دور کرے۔ اس عمل کی برکت سے اللہ کے کرم سے تمہارے لیے آسمان سے رحمت اور برکت نازل ہو گی اور تمہاری تمام پریشانیاں ختم ہو جائیں گی۔

یاد رہے کہ بعض اوقات اللہ کے ہاں خاص قبولیت کے ہوتے ہیں۔ جن میں اللہ تعالی اپنے بندے کی دعاؤں کو قبول فرماتا ہے اور بندے پر ایسی رحمت کی نگاہ کرتا ہے کہ اس بندے کو مالامال فرما دیتا ہے۔ اس کی زندگی کی پریشانیوں کو ختم فرما دیتا ہے۔ اسی لیے چاہیے کہ بندہ اللہ تعالی سے ہر وقت دعا مانگتا رہے اور اللہ کی رحمت سے کبھی بھی مایوس نہ ہو۔

Scroll to Top