ہم آپ کے ساتھ اللہ رب العزت کے تین ناموں کا ایک انتہائی طاقتور عمل شیئر کرنے جا رہے ہیں۔ یہ عمل یہ وظیفہ کسی بھی پریشانی کو ختم کرنے کے لیے بے مثال وظیفہ ہے۔
اگر آپ کی کسی بھی قسم کی کوئی بھی پریشانی ہے۔ رزق کی وجہ سے پریشان ہیں۔ اولاد کی وجہ سے پریشان ہیں۔ دشمنوں کے شر کی وجہ سے پریشان ہیں یا اس کے علاوہ کوئی اور آپ کی پریشانی ہے۔
تو اس پریشانی کو ختم کرنے کے لیے آپ اللہ رب العزت کے ان ناموں کا ورد کرنا شروع کر دیں۔ چند دن آپ یہ عمل کریں انشاءاللہ آپ کی بڑی سے بڑی پریشانی اللہ رب العزت اپنی رحمت سے ختم فرما دے گا۔
طریقہ عمل
آپ نے یہ عمل یہ وظیفہ پڑھنا کیسے ہے وظیفہ پڑھنے کا طریقہ کار اچھی طرح سن لیں اور سمجھ لیں۔ جیسا کہ میں پہلے بتا چکا یہ عمل یہ وظیفہ اللہ رب العزت کے تین ناموں کا وظیفہ ہے۔ جن میں ایک اللہ تعالی کا ذاتی نام ہے اور دو اللہ رب العزت کے صفاتی نام ہیں۔
لیکن اس عمل کو آپ یا تو نماز فجر کے بعد پڑھیں یا پھر رات کو سونے سے پہلے پہلے کسی بھی وقت پڑھ سکتے ہیں۔ آپ نے کرنا یہ ہے کہ جو بھی آپ کی پریشانی ہے۔ آپ نے اس کا تصور کر لینا ہے کہ یا پروردگار میری فلاں فلاں پریشانی ہے۔ اے میرے مالک تو اپنی رحمت سے اپنے فضل سے اپنے کرم سے میری اس پریشانی کو دور فرمانا۔
اس طرح آپ نے نیت کر لینی ہے۔ نیت کرنے کے بعد آپ نے سب سے پہلے پیارے آقا سرور کائنات حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات اقدس پر درود و سلام کا نذرانہ پیش کرنا ہے۔ اب جب آپ درود پڑھ لیں تو درود پاک پڑھنے کے بعد آپ نے اللہ رب العزت کے یہ تین نام ہیں “یا اللہ، یا وہاب، یا عزیزو“۔
ان میں سے ایک اللہ تعالی کا ذاتی نام ہے اور باقی دو اللہ رب العزت کے صفاتی نام ہیں۔ ان ناموں کو آپ نے ایک سو مرتبہ پڑھنا ہے یعنی کہ ان ناموں کی آپ نے ایک تسبیح پڑھنی ہے۔
جب آپ ایک سو مرتبہ اللہ تعالی کے یہ تینوں نام پڑھ لیں۔ تو آخر میں آپ نے پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات اقدس پر درود و سلام کا نذرانہ پیش کرنا ہے۔ اور اپنے ہاتھوں کو اللہ رب العزت کی بارگاہ میں اٹھا لینا ہے۔
پھر بڑی عاجزی کے ساتھ بڑی انکساری کے اللہ رب العزت کی بارگاہ میں آپ نے دعا مانگنی ہے۔ چند دن آپ یہ عمل کریں انشاء اللہ آپ کی بڑی سے بڑی پریشانی کو اللہ رب العزت اپنی رحمت سے ختم فرما دے گا۔