آج ہم آپ کے لیے اسی مہینے سے منسلک بلکہ اس مہینے کے چاند سے منسلک ایک وظیفہ لے کر آئے ہیں۔ یہ وظیفہ قرآن کریم کی سورتوں کے حوالے سے ہے۔ جن کو رمضان کا چاند دیکھنے پر آپ نے تلاوت کرنا اور اس کی برکت سے انشاءاللہ آپ پر دولت اور رزق کے دروازے کھل جائیں گے۔
یہ وظیفہ آپ نے کیسے اور کب کرنا ہے اس کے بارے میں ہم آپ کو بتاتے ہیں۔ بتاتے چلیں کہ آپ نے ماہ رمضان کا چاند دیکھنے پر یہ وظیفہ کرنا ہے۔ یہ وظیفہ نہایت ہی آسان لیکن مجرب ہے۔ اس کا طریقہ کچھ اس طرح سے ہے۔ جب آپ کو کنفرم ہو جائے کہ رمضان کا چاند نظر آ گیا ہے یا آپ خود چاند کو دیکھ لیں۔
تو پھر آپ نے ایک بار درود ابراہیمی پڑھنا ہے اس کے بعد اکیس مرتبہ سورہ القدر اور تین مرتبہ سورہ فاتحہ کی تلاوت کرنی ہے۔ اور آخر میں ایک بار پھر درود ابراہیمی پڑھ لیں۔
اس وظیفے کو مکمل کرنے کے بعد آپ نے ہاتھ اٹھا کر اللہ کے حضور اپنی وہ حاجات رکھنی ہیں۔ جس کے آپ طالب ہیں یعنی اپنے رزق میں برکت کے حوالے سے۔ جس کے لیے آپ نے یہ وظیفہ کیا ہے اور اس حاجت کے لیے عاجزی انکساری کے ساتھ رو رو کر اللہ سے دعا مانگیں۔ انشاءاللہ اس وظیفے کی برکت سے اللہ رب العزت آپ کو رزق کی فراوانی اور بے بہا دولت نصیب فرمائے گا۔
ایک اور بات جو یہاں آپ کو بتانی ضروری ہے وہ یہ ہے کہ اس وظیفے کے لیے ضروری نہیں کہ خود چاند دیکھنا ہی ہے۔ یعنی اگر آپ نے چاند کو دیکھا تو نہیں لیکن یہ خبر کنفرم ہو گئی ہے کہ چاند نظر آ گیا ہے۔ تو بھی آپ اس وظیفے کو کر سکتے ہیں۔ لیکن بہتر یہ ہوگا کہ آپ خود چاند کو دیکھ لیں۔ کیونکہ شعبان اور رمضان کا چاند دیکھنا بھی ایک مستقل سنت ہے۔ اس وظیفے سے خود بھی مستفید ہوں اور اپنے چاہنے والوں کو بھی اس کے حوالے سے ضرور بتائیں۔ کیونکہ نیکی کی بات کو پھیلانا بھی صدقہ ہے۔