سورہ واقعہ کی فضیلت – (Surah Waqiah)

حضرت ابن مسعود رضی اللہ تعالی عنہ مرض الموت میں مبتلا تھے۔ حضرت عثمان رضی اللہ تعالی عنہ ان کی عیادت کے لیے تشریف لے گئے اور ان سے فرمانے لگے کہ اگر میں تمہیں خزانے سے کچھ عطا کر دوں تو کیسا ہے؟

انہوں نے فرمایا مجھے اس کی کوئی ضرورت نہیں۔ حضرت عثمان رضی اللہ تعالی عنہ نے فرمایا بعد میں تمہاری بچیوں کے کام آئے گا۔ ابن مسعود رضی اللہ تعالی عنہ نے فرمایا تم میری بچیوں کے متعلق فکر و فاقہ سے ڈرتے ہو۔ میں نے ان کو حکم دیا ہے کہ وہ ہر رات سورہ واقعہ پڑھا کرے۔ کیونکہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ جو آدمی ہر رات سورہ واقعہ پڑھے گا وہ کبھی فکر و فاقہ میں مبتلا نہیں ہوگا۔ (ابن کثیر)

دیلمی نے حضرت انس رضی اللہ تعالی عنہ سے مرفوعا روایت بیان کی ہے کہ اپنی عورتوں کو سورہ واقعہ سکھاؤ کہ یہ تونگری اور مالداری کی سورت ہے۔

اگر کسی شخص کی پیداوار میں نقصان ہو جاتا ہو۔ تو اسے چاہیے کہ اس سورت کو تین مرتبہ پڑھے اور بیج بونے سے پہلے بیجوں پر دم کرے۔ پھر اس کے بعد ان بیجوں کو کاشت کرے انشاءاللہ پیداوار میں اضافہ ہو گا اور فصل آفتوں سے محفوظ رہے گی۔

اگر کسی عورت کے ہاں بچہ پیدا ہونے والا ہو۔ تو اس سورت کو تھوڑے سے پانی پر سات مرتبہ دم کر کے پلائے انشاءاللہ ولادت میں آسانی ہو گی۔

Scroll to Top