سورہ رحمٰن کی فضیلت – (Surah Rehman)

سورۃ رحمٰن حسن عبارت اور حسن طرز کے لحاظ سے قرآن پاک کی زینت ہے۔ اس سورت کی تلاوت میں ایسا اثر ہے کہ سننے والے پر بے حد خاموشی اور رقت طاری ہوتی ہے۔ کیونکہ تفسیر ابن کثیر میں لکھا ہے کہ یہ سورت اپنے حسن عبارت اور عمدہ طرز ادائیگی میں دلہن کی طرح آراستہ و پیراستہ اور مزین ہے۔

جب حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے صحابہ کرام کے سامنے اس سورت کی تلاوت کی تو صحابہ خاموش رہے۔ اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تم سے اچھے تو جن تھے۔ جب بھی میں ان کے سامنے “فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ” پڑھتا تو وہ کہتے کہ تیری کسی نعمت کی ہم ناشکری نہیں کرتے۔

یہ سورت ہر قسم کی حاجت روائی کے لیے بہت اکثیر ہے۔ حاجت کے لیے اس سورہ کو گیارہ روز تک روزانہ گیارہ مرتبہ پڑھیں انشاءاللہ حاجت پوری ہوگی۔ اگر کسی کے گھر میں موزی جانور رہتے ہیں۔ یعنی سانپ, کنکھجورا، بچھو وغیرہ تو اس سورت کو سات روز تک روزانہ سات مرتبہ پڑھ کے پانی پر دم کر کے مکان کی دیواروں پر چھڑکاؤ کریں۔ انشاءاللہ موذی جانور وہاں سے ختم ہو جائیں گے۔

Scroll to Top