سورہ جمعہ کی فضیلت – (Surah Juma)

جمعہ کے روز اس سورت کو گیارہ مرتبہ پڑھنا بے پناہ ثواب کا سبب بنتا ہے۔ پڑھنے والے سے اللہ راضی ہوتا ہے اور اس کے نامہ اعمال میں دس گنا زیادہ نیکیوں کا اضافہ کر دیتا ہے۔ یہ سورت فریقین میں نا اتفاقی کو ختم کرنے کے لیے بڑی موثر ہے۔ لہذا اگر کسی میاں بیوی میں لڑائی جھگڑا ہو اور بد سلوکی رہتی ہو۔

تو دونوں میں سے کسی ایک کو چاہیے کہ ہر جمعہ کے دن فجر کی نماز کے بعد تین مرتبہ سورہ جمعہ کو پڑھے اور اس کے بعد اللہ کے حضور دعا مانگے اور پانی پر دم کر کے خود بھی پیے اور دوسرے کو بھی پلائے۔ انشاءاللہ اس کلام کی برکت سے بدسلوکی دور ہوگی اور میاں بیوی میں محبت پیدا ہو جائے گی۔ اس عمل کو سات جمعہ تک کرنا چاہیے۔

اگر کسی شخص میں پابندی وقت نہ ہو۔ تو اسے چاہیے کہ اس سورہ کو چالیس روز تک بعد نماز عصر روزانہ پڑھے۔ انشاءاللہ اس کے مزاج میں پابندی پیدا ہو جائے گی اور نماز پڑھنے میں بھی پابندی ہو جائے گی۔

ترقی رزق کے لیے اس سورہ کو تہجد کی نماز کے بعد تین مرتبہ اکتالیس روز تک پڑھیں۔ انشاءاللہ بند کام شروع ہو جائے گا اور حصول رزق میں آسانی پیدا ہو جائے گی۔

Scroll to Top