یہ سورہ یعنی سورہ ملک مکہ میں نازل ہوئی اور اپنی خوبیوں کی وجہ سے نہایت اہمیت اور فضیلت رکھتی ہے۔ حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالی عنہ نے ایک شخص سے فرمایا کہ میں تم کو ایسی حدیث تحفے میں نہ دوں۔ جس سے تم خوش ہو جاؤ۔ وہ سورہ “تبارک الذی بیده الملک”ہے۔ اپنے گھر والوں کو، سارے بچوں کو اور پڑوسیوں کو بھی سکھاؤ۔
یہ نجات دینے والی اور اپنے پڑھنے والوں کے لیے قیامت کے روز اللہ رب العزت سے مطالبہ کرے گی کہ اسے عذاب جہنم سے بچائے۔ اس کی وجہ سے اس کا پڑھنے والا عذاب قبر سے نجات پائے گا۔
اگر کوئی شخص سوتے وقت ایک مرتبہ پڑھنے کا معمول بنا لے۔ تو انشاءاللہ اس سورہ یعنی سورہ الملک کی برکت سے وہ قبر کے عذاب سے محفوظ رہے گا۔ عالم سقراط میں ذرا بھر تکلیف نہ ہو گی۔ قیامت کے دن حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس کی شفاعت کریں گے۔
اس لیے اگر اس سورہ کو گیارہ روز تک بعد نماز ظہر پڑھ کر اللہ کے حضور میں کسی مرحوم شدہ آدمی کی مغفرت کے لیے دعا کی جائے تو انشاءاللہ دعا قبول ہوگی۔ مرحوم کو اللہ تعالی راحت نصیب فرمائے گا اور اس سے عذاب قبر ٹل جائے گا۔