سورہ مزمل کی فضیلت – (Surah Muzammil)

سورہ مزمل بڑی بابرکت سورت ہے۔ کیونکہ اسے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے خصوصی مناسبت ہے۔ اس لیے اس سورت کے فیوض و برکات بے پناہ ہے۔ یہ سورت خاص کر مصائب سے خلاصی پانے، مشکلات کو آسان کرنے اور افلاس کو دور کرنے اور روزی کے فراخ ہونے اور نیک اعمال کی طرف دل پھرنے کے لیے بہت مفید ہے۔

حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہے کہ جو شخص اس سورہ یعنی سورہ مزمل کو پڑھے گا۔ اللہ تعالی اسے دنیا و آخرت میں خوش رکھے گا اور اس کی مفلسیکو دور کر دے گا۔

جس مشکل کے لیے پڑھے گا وہ مشکل آسان ہو جائے گی۔ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جو شخص اس سورت کو مصیبت کی حالت میں پڑھے گا۔ اللہ تعالی اس سے اس مصیبت کو دور کر دے گا۔

جو شخص اسے ایک سال تک بعد نماز فجر روزانہ گیارہ مرتبہ پڑھتا رہے گا۔ اس کے رزق میں اضافہ ہو جائے گا۔ وہ کبھی غریب اور محتاج نہ ہو گا۔ ایک عامل کا قول ہے کہ کشادگی رزق کے لیے سورہ مزمل کو روزانہ سات مرتبہ پڑھنا بہت مفید ہے۔

حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زیارت کے لیے اس سورہ کو روزانہ ایک مرتبہ تہجد کے وقت پڑھیں یا سوتے وقت پڑھیں۔ تو انشاءاللہ اس پڑھنے والے شخص کو حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زیارت نصیب ہو گی۔ جو شخص اعتکاف میں اس سورہ کو تہجد کے وقت پڑھے تو اس کے لیے بھی ایمانی فیوض و برکات کے لیے بہت بہتر ہے۔

یہ سورت عاملوں کی بڑی محبوب سورت ہے۔ بے شمار لوگ اس کا عمل کرتے ہیں اور اس سے فیوض و برکات حاصل کرتے ہیں۔ کیونکہ یہ سورت ہر قسم کے غلبے کے لیے بہت تیزی سے کام کرتی ہے۔ اگر کسی کے رزق میں کوئی رکاوٹ آ گئی ہو یا کوئی ایسا مسئلہ درپیش ہو گیا ہو جو بظاہر ناممکن نظر آ رہا ہو۔ اس کے لیے چالیس روز تک خلوت میں بیٹھ کر اس سورت کو چالیس مرتبہ روزانہ پڑھے۔ انشاءاللہ اس کا مسئلہ اللہ کی رحمت سے حل ہو جائے گا۔

Scroll to Top