سورہ کہف کی فضیلت – (Surah Kahf)

حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ روایت کرتے ہے کہ جس شخص نے جمعہ کے روز سورہ کہف پڑھی۔ وہ پورے ہفتے تک ہر فتنے سے محفوظ رہے گا اور اگر دجال بھی نکلے آئے، تو اس سے بھی محفوظ رہے گا۔ (ابن کثیر)

یہ سورہ یعنی سورہ کہف ادائیگی قرض، دشمن کی زبان بندی، رفع غربت، ظالم سے نجات، اور حفاظت حمل کے لیے بہت مؤثر ہے۔

خلاصی قرض کے لیے سورہ کہف

ایک بزرگ کا قول ہے کہ خلاصی قرض کے لیے نماز جمعہ کے بعد مسجد میں بیٹھ کر اس سورت کو ایک مرتبہ خلوص دل سے پڑھا جائے اور اس کے بعد سجدہ ریز ہو کر اللہ کے حضور خلاصی قرض کے لیے دعا کی جائے انشاءاللہ تعالی دعا قبول ہو گی۔ جب تک قرض اترنے کی کوئی سورت نہ بنے اس وقت تک ہر جمعہ پڑھتے رہے۔

حفاظت حمل کے لیے سورہ کہف

حفاظت حمل کے لیے عورت کو چاہیے کہ چالیس روز تک بعد نماز فجر اس سورہ کو پڑھے۔ انشاءاللہ اس کا حمل محفوظ رہے گا۔

غربت سے نجات کے لیے

اگر کوئی شخص غربت کا شکار ہو اور اس کی روزی کا کوئی ذریعہ نہ بن رہا ہو۔ تو اسے چاہیے کہ گیارہ روز تک اس سورہ کو بعد نماز عشاء پڑھے۔ انشاءاللہ یہ عمل اس کی روزی میں فراخی کا سبب بن جائے گا۔

آسیب, جن, بھوت اور شیطانی حملوں سے حفاظت کے لیے

اگر کوئی مرد یا عورت ایک مہینے میں ایک مرتبہ اس سورہ کو پڑھ کر پانی پر دم کر کے اپنے مکان کی چھت کے چاروں کونوں پر چھڑکائے تو وہ مکان آسیب, جن, بھوت اور شیطانی حملوں سے محفوظ رہے گا۔

ایمان میں اضافے کے لیے

رضائے الہی کی خاطر اس سورہ کو ایک مرتبہ روزانہ پڑھنے سے ایمانی قوت میں اضافہ ہوتا ہے اور دل اللہ کے نور سے منور ہوتا ہے۔ الغرض اس کے بے پناہ فوائد ہیں۔ جس ارادے کے پیش نظر اس سورہ کی تلاوت کی جائے تو اللہ اپنی رحمت سے وہ ارادہ پورا کر دے گا۔

Scroll to Top