اللہ تعالیٰ نے انسانوں کو بے شمار نعمتوں سے نوازا ہے۔ ہر نعمت کا اپنا ہی فائدہ ہے۔ اسی طرح اجوائن بھی اللہ تبارک و تعالیٰ کی عطا کردہ نعمتوں میں سے ایک نعمت ہے۔ جو بے شمار خوبیوں کی حامل ہے۔ ان خوبیوں سے ہم مستفید تب ہی ہوسکتے ہیں۔ جب ہم اس کا استعمال سہی طریقے سے کریں۔ اسی حوالے سے ہم آپ کو اجوائن کے فائدے اور سہی استعمال کا طریقہ بتائیں گے۔
اجوائن کا استعمال
بہت سارے لوگ اجوائن کو استعمال تو کرنا چاہتے ہیں۔ لیکن اگر وہ اس کو استعمال کرتے ہیں۔ تو وہ غلط طریقے سے کرتے ہیں اور یا تو وہ اس کے استعمال کے بارے میں جانتے ہی نہیں۔ اجوائن کے استعمال کرنے سے پہلے ہم اس کے فائدے کے بارے میں بات کرتے ہیں۔ اجوائن سے ڈائجیسٹو جوس نکلتے ہیں۔ جو آپ کے نظام ہضم کو بہت زیادہ بہتر کرتے ہیں۔
اجوائن کے استعمال کے طریقے کے لیے بہتر ہے کہ آپ اس کو پانی میں رات کے وقت بھگو دیں اور اگلے دن آپ اس کا استعمال کریں۔ تو آپ کی ڈائجیشن میں آپ کو بہت فائدہ ہوگا۔
جن لوگوں کو گیس ہضمی کی بہت زیادہ شکایت ہے۔ اگر وہ اس کا استعمال کریں۔ تب بھی وہ اس سے بہت زیادہ فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ لیکن اگر وہ اس کے فائدہ اٹھانے کے ساتھ ساتھ اس کی زیادتی شروع کر دیتے ہیں۔ تو اس کے زیادہ استعمال کی وجہ سے السر اور سینے کی جلن کی شکایت ہو جاتی ہے۔
اجوائن کے استعمال کا بہترین طریقے
صبح کے وقت ناشتے سے آدھا گھنٹہ پہلے پانی کے ساتھ ایک چاۓ کا چمچ استعمال کر لیں۔
رات کو سونے سے پہلے گرم پانی کے اندر کوارٹر ٹی سپون اجوائن ڈالیں اور صبح نہار منہ استعمال کریں تب بھی بہت اچھا ہے۔
اجوائن کے استعمال کرنے کے طریقے کے لیے یہ بھی بہت اچھا ہے کہ آپ اگر آپ دوپہر کے کھانے میں رائتہ استعمال کرتے ہیں۔ تو تب بھی کوارٹر ٹی سپون آپ اس میں ڈال کر استعمال کرسکتے ہیں۔
بہترین رزلٹ کے لیے یہ بہت اچھا ہے کہ آپ کوارٹر ٹی سپون اجوائن کو دہی کے اندر دال کر چار چمچ صبح ناشتے سے پہلے استعمال کر لیا کریں۔
اجوائن کو کچھ لوگ مچھلی پہ بھی لگا کے رکھتے ہیں اور اس کے بعد وہ اس کو فرائی کرتے ہیں۔ جس کی وجہ سے فائدہ ایک اور بہت اچھا ہو جاتا ہے کہ مچھلی کی جو سمیل ہوتی ہے۔ وہ بھی اس کی وجہ سے آپ کو محسوس نہیں ہوتی۔
جو لوگ وزن کو کم کرنا چاہتے ہیں وہ اجوائن کو رات کو پانی میں بھگو کے رکھیں اور صبح کے وقت پانی میں دو سے تین قطرے اس کے ساتھ شہد کے شامل کر لیں۔ تو اس سے بہت زیادہ فائدہ ہوتا ہے۔ کیونکہ جہاں پہ فیٹ تہہ لگی ہوتی ہے یہ اس جگہ پہ فیٹ کو ختم کر دیتا ہے اور دوبارہ وہاں پہ فیٹ کو نہیں ہونے دیتا۔ اس وجہ سے وزن بہت جلد کم ہوتا ہے۔ جس کی بدولت دو سے تین ہفتے کے اندر نمایاں فرق آجاتا ہے۔
کچھ لوگ یہ سمجھ رہے ہوتے ہیں کہ اجوائن کے استعمال کی وجہ سے بلڈ پریشر بڑھتا ہے۔ جبکہ یہ سوچ غلط ہے۔ اجوائن کا متواتر استعمال اس طریقے سے جس طریقے سے آپ کو بتایا گیا ہے۔ اگر آپ اس طریقے پر عمل کرکہ اجوائن کا استعمال کرتے ہیں۔ تو ہائی بلڈ پریشر نہیں ہوگا اور بڑھا ہوا بلڈ پریشر نیچے کی طرف آ جاتا ہے۔
اجوائن کے تیل کے فوائد
اجوائن کا تیل مساج کرنے کے لیے بھی بہت بہترین ہوتا ہے۔ جن لوگوں کو جوڑوں میں درد رہتا ہو اور چلنے پھرنے میں دشواری ہوتی ہے۔ اگر وہ اس کے تیل سے مساج کروائیں تو ان کو بہت فائدہ ہوتا ہے۔
اجوائن کے نقصانات
بات یہ ہے کہ ہم جتنی چیزیں یا جن حربز کے بارے میں آپ کو بتا رہے ہیں۔ اس کا طریقہ کار اور استعمال جس طریقے سے آپکو بتایا گیا ہے۔ یہ فائدہ مند ہے۔ کیونکہ یہ ساری چیزیں اہم ہوتی ہیں۔ اگر آپ اپنی طرف سے اپنا جلدی فائدہ حاصل کرنے کے لیے اس کی مقدار کو بڑھا دیں گے یا اگر آپ جلدی فائدہ حاصل کرنے کے لیے اس کے ٹائم کو تبدیل کر دیں گے۔ تو بجائے فائدے کے آپ کو اس کے نقصانات سے بھی دوچار ہونا پڑ سکتا ہے۔ تو بہترین طریقہ یہ ہے کہ جس طریقے سے ہم نے آپ کو اس کی (dose) بتائی ہے۔ جس طریقے سے اس کا ٹائم بتایا ہے ۔اسی ہدایات کے اوپر عمل کرتے ہوئے اس سے فائدہ حاصل کریں شکریہ
Related Queries
- ajwain ke fayde
- ajwain benefits
- ajwain in urdu