بال لمبے کرنے کا وظیفہ

اگر کوئی شخص بالوں کو لمبا اور گھنا کرنا چاہتا ہے۔ تو اسے چاہیے کہ نیچے دی گئی آیت مبارکہ کو ایک سو اکیس (١٢١) مرتبہ پڑھ کر کسی بھی تیل پر دم کر دیں۔ یا پھر نیچے دیے گئے تیل کے کسی بھی نسخے پر دم کر لیں۔ اور اس تیل کا استعمال اپنے بالوں میں مسلسل اکیس روز کریں۔ انشاءللہ بال لمبے ہونے کے ساتھ ساتھ گھنے بھی ہو جائیں گے۔

نسخہ نمبر ١

ڈھائی سو گرام آملہ لیجیے۔ اس میں ایک سو پچیس (١٢٥) گرام سکہ کائی اور ایک سو پچیس (١٢٥) گرام میتھی دانہ پیس کر محفوظ کر لیجیے۔ دو چمچ حسب ضرورت پانی میں رات کو بھگو دیجیے۔ صبح چھان کر سر دھو لیجیے۔ ہفتے میں ایک بار یہ عمل کیجیے۔ انشاءاللہ ازوجل بال گرنا بند ہوں گے اور بال لمبے ہونے بھی شروع ہو جائیں گے۔

نسخہ نمبر ٢

آملے کا سفوف یعنی پاؤڈر بنا لیجیے۔ حسب ضرورت پاؤڈر میں پانی ملا کر گھاڑا سا لیپ بنا لیجیے۔ پھر اسے تمام بالوں کی جڑوں میں لگا کر کچھ دیر بعد سر دھو لیجیے۔ انشاءاللہ بال لمبے اور گھنے ہو جائیں گے۔

 

Scroll to Top