حضرت عیسی علیہ السلام کی ابلیس سے ملاقات کا واقعہ

urdu waqia

واقعہ کچھ اس طرح سے ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام کی ملاقات ابلیس سے ہوئی وہ چار گدھوں کو ہانک رہا تھا۔ ان گدھوں پر سامان لادا ہوا تھا۔ حضرت عیسی علیہ السلام نے ابلیس سے ان گدھوں کے ہانکنے اور سامان کے بارے میں پوچھا۔ ابلیس نے جواب میں کہا کہ تجارت کا سامان ان گدھوں پر لدھا ہوا ہے اور خریدنے والوں کو تلاش کر رہا ہوں۔

حضرت عیسی علیہ السلام نے اس کی بات سن کر پوچھا پہلے گدھے پر کیا سامان ہے؟ ابلیس نے کہا ظلم
حضرت عیسی علیہ السلام نے پوچھا اس کون خریدے گا؟ ابلیس نے کہا بادشاہ
دوسرے گدھے کے بارے میں پوچھا کہ اس پر کیا لدا ہوا ہے؟ ابلیس نے کہا حسد
حضرت عیسی علیہ السلام نے پوچھا، کون خریدے گا؟ شیطان کہنے لگا علماء
حضرت عیسی علیہ السلام نے پوچھا، تیسرے گدھے پر کیا لاد رکھا ہے؟ شیطان ابلیس کہنے لگا خیانت
حضرت عیسی علیہ السلام نے فرمایا. وہ کون خریدے گا؟ شیطان نے کہا کہ تاجر
پھر چوتھے گدھے کے بارے میں پوچھا، اس پر کیا لاد رکھا ہے؟ ابلیس نے کہا مکر و فریب
حضرت عیسی علیہ السلام نے پوچھا اسے کون خریدے گا؟ شیطان نے کہا عورتیں

Scroll to Top