Rizq Mein Tangi
ایک مرتبہ ایک شخص سیدنا علی المرتضی رضی اللہ تعالی عنہ کے پاس آیا اور کہنے لگا کہ اے علی رضی اللہ تعالی عنہ میں بہت مالدار تھا۔ پھر اچانک گھر سے رزق جانے لگ پڑا۔ چلتا پھرتا کاروبار بند ہونے کے قریب آگیا ہے۔ مجھے کچھ سمجھ نہیں آرہا کہ میں کیا کروں؟ جس کام میں ہاتھ ڈالتا ہوں، وہ بند ہو جاتا ہے۔ اگر سونے کو بھی ہاتھ ڈالتا ہوں، تو وہ مٹی بن جاتا ہے۔
جب یہ شخص اپنے سارے شکوے سنا رہا تھا۔ تو سیدنا علی المرتضی رضی اللہ تعالی عنہ اس کی کمزوری سمجھ گئے۔ فرمایا کہ اے شخص تو اپنے گناہوں کو ترک کرنہ شروع کر دے۔ تو گناہوں کو ترک کرنا شروع کر دے گا۔ تو تیرے گھر میں رزق آنا شروع ہو جائے گا۔ تیرے اٹکے ہوئے کام ہونا شروع ہو جائیں گے۔
وہ شخص کہنے لگا کہ آپ مجھے اشارہ دیجیے میں کیسے گناہوں کو چھوڑ دوں؟ تو حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ فرمانے لگے کہ اگر تو نماز نہیں پڑھتا، تو نماز پڑھنا شروع کر دے۔ اگر تو شراب پیتا ہے، تو شراب چھوڑ دے۔ جو برائی تو جان بوجھ کر کرتا ہے، وہ برائی تو چھوڑ دے۔
اگر کوئی جانے انجانے میں تجھ سے کوئی گناہ سرزد ہو جائے۔ تو رات کو سونے سے قبل اللہ سے اپنے گناہوں کی معافی مانگ لیا کر۔ انشاءاللہ یہ کام تو کرے گا۔ تو تیرے اٹکے ہوئے کام بھی ہونا شروع ہوجائیں گے۔
بیان کیا جاتا ہے کہ جب اس شخص نے ان باتوں پر عمل کرنا شروع کیا۔ تو اللہ تبارک و تعالیٰ نے اس کے بگڑے کام سنوارنا شروع کر دیے۔ اللہ پاک اس واقعہ سے سبق حاصل کرکہ عمل کی توفیق عنایت فرماۓ۔ آمین