ہر دوسرا شخص منہ کی بدبو سے بچنے کے لیے مختلف ٹوٹکے کرتا نظر آتا ہے۔ لیکن اکثر کو ان سے فائدہ نہیں ہوتا۔ تو ہم ان کے لیں تین انتہائی عمدہ نسخے لے کر حاضر ہوۓ ہیں۔ جن کے استعمال کے بعد انشاءللہ منہ کی بدبو ختم ہو جاۓ گی۔
نسخہ نمبر ایک
ادرک کا ٹکڑا خوب چبا کر کھا لیجیے۔ اسی طرح اجوائن، گڑ، سونف یا چند چھوٹی الائچیاں خوب چبا کر نگل لیجیے۔ انشاءاللہ بدبو ختم ہو جائے گی۔
نسخہ نمبر دو
نیم کے بارہ پتے ایک گلاس پانی میں اچھی طرح ابال کر چھان لیجیے۔ پانی کا ٹمپریچر کچھ کم ہونے پر اس سے غرارے کیجیے۔ یہ جراثیم کش ہے۔ اس کے باقاعدہ استعمال سے منہ کا اندرونی حصہ صاف ہوتا ہے اور منہ کی بدبو دور ہو جاتی ہے۔
نسخہ نمبر تین
نیم گرم پانی میں نمک ملا کر غرارے کیجیے۔ نمک میں پائے جانے والے عناصر مردہ خلیوں کو نکال کر منہ کی بدبو دور کرتے ہیں۔