کمزور بچوں کے لیے وظیفہ

kamzor bachon ke liye wazifa

کسی میرے بھائی یا بہن کا بچہ بہت زیادہ کمزور ہے۔ اگر آپ نے روحانی علاج بھی بہت کیے، ڈاکٹری علاج بھی بہت زیادہ کیے، حکیموں کے پاس بھی گئے۔ لیکن بچے کی کمزوری ختم نہیں ہو رہی ہے۔ تو یہ وظیفہ اور یہ عمل لازمی کریں۔ انشاء اللہ العزیز اس عمل کی برکت سے آپ کے بچے کی کمزوری ختم ہو جائے گی۔ آپ کا بچہ انشاءاللہ صحت مند موٹا تازہ ہو جائے گا۔

عمل یہ ہے کہ آپ نے دن میں تین مرتبہ باوضو ہو کر گیارہ مرتبہ سورہ التین پڑھنی ہے۔ یہ سورہ التین پارہ نمبر تیس میں موجود چھوٹی سی سورت ہے۔ یہ گیارہ مرتبہ آپ نے پڑھ کر پانی پر دم کر کے اس کمزور بچے کو پلانا ہے۔ یہ عمل گیارہ دن آپ بلا ناغہ کریں۔ ناغہ نہیں کرنا۔ انشاءاللہ بچے کا سوکھا پن ختم ہو جائے گا۔

Kamzor Bachon Ke Liye Wazifa

کمزور بچوں کے لیے وظیفہ

Scroll to Top