اگر آپ ہچکی روکنے کے لیے بہت سے طریقے آزما آزما کر تھک گئے ہیں۔ تو ہچکی کے علاج کے لیے ہم آپ سے دو نسخے شیئر کریں گے جن کے استعمال سے انشاءللہ ہچکی فوری رک جاۓ گی۔
نسخہ نمبر ایک
کاغذ کی تھیلی یا پلاسٹک کا شاپر منہ اور ناک پر چڑھا کر ہاتھوں سے اس طرح دبا کر رکھیے کہ ناک اور منہ کی سانس کی ہوا باہر نہ نکلے۔ اسی شاپر کے اندر سانس لیجیے انشاءاللہ ایک دو منٹ کے اندر اندر ہچکی بند ہو جائے گی۔
نسخہ نمبر دو
ایک چھوٹی الائچی اچھی طرح چبا کر نگل لیجیے۔ اور ساتھ ہی میں فورا ٹھنڈے پانی کا ایک گلاس پی لیجیے۔ انشاءاللہ ہچکی بند ہو جائے گی۔