5 Arkan of Islam in Urdu – ارکان اسلام

دین اسلام کے پانچ بنیادی ارکان ہیں۔ جنہیں دین کا ستون بھی کہا جاتا ہے۔ جیسا کے ہم سب جانتے ہیں کہ کسی بھی عمارت کی بنیاد ستونوں پر ہوتی ہے۔ اسی طرح دین اسلام کی بنیاد بھی پانچ ستون پر ہے۔ جن کو قائم رکھ کر ہی دین پر قائم رہا جاسکتا ہے۔ یہ ارکان درج ذیل ہیں

  1. کلمہ طیبہ
  2. نماز
  3. روزہ
  4. زکوٰۃ
  5. حج

کلمہ طیبہ

کلمہ طیبہ سے مراد اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم خدا کے بھیجے ہوئے رسول ہیں۔ جس کو دل سے ماننا اور زبان سے اقرار کرنا ہے۔

نماز

نماز خدا تعالی کی عبادت اور بندگی کرنے کا ایک خاص طریقہ ہے۔ جو خدا تعالی نے قرآن مجید میں اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے حدیثوں میں مسلمانوں کو سکھایا ہے۔ ہر مسلمان، بالغ مرد و عورت پر روزانہ پانچ وقت کی نماز پڑھنا فرض ہے۔ سوائے ان خواتین کے جنہیں حیض و نفاس کا خون آ رہا ہو۔

روزہ

صبح صادق سے غروب آفتاب تک نیت کے ساتھ کچھ نہ کھانے پینے اور نفسانی خواہشات کو روک لینے کا نام روزہ ہے۔

زکوۃ

مال کے اس خاص حصے کو زکوۃ کہتے ہیں۔ جس کو خدا کے حکم کے موافق فقیروں، محتاجوں وغیرہ کو دے کر انہیں مالک بنا دیا جائے۔ یوں سمجھیں کہ نماز روزہ بدنی عبادت ہے۔ جبکہ زکوۃ مالی عبادت ہے۔

حج

ہر صاحب مال اور استطاعت رکھنے والے شخص پر حج فرض ہے۔

Scroll to Top