یہ سوال انتہائی اہم ہے کہ عید الاضحی کے دنوں میں بلیاں کہاں روپوش ہو جاتی ہیں۔ اس حوالے سے کئی سوالات اور کئی جوابات سامنے آئے ہیں کہ بلیاں اس روز کہاں جاتی ہیں۔ اس حوالے سے جڑے کئی سارے افسانے بھی ہیں۔
اسلامی تعلیمات میں عید الاضحی کی صبح بلیوں کے غائب ہونے کی واضح وجوہات بیان نہیں کی گئیں۔ خاص طور پر جس وقت قربانی کی جا رہی ہو۔ تب یہ بلیاں آپ کو اپنے ارد گرد نظر نہیں آئیں گی۔
جس کی وجہ سے کئی لوگوں کے ذہنوں میں یہی خیال آتا ہے کہ ایسا کیوں ہوتا ہے اور یہ بلیاں اچانک کہاں چلی جاتی ہیں۔ اس کو کئی کتابوں میں اس طرح بیان کیا گیا ہے کہ بلیاں اس دن ان جگہوں پر جاتی ہیں جہاں قربانی کے جانوروں کا گوشت چربی اور کھال کو گرایا جاتا ہے۔
اس کی ایک اور وجہ بھی بتائی گئی ہے اور وہ یہ ہے کہ بلیاں خون دیکھ کر ڈر جاتی ہیں۔ کیونکہ عید الاضحی کے روز ہر جگہ جانوروں کا خون نظر آتا ہے۔ جو ان بلیوں کو خوفزدہ کر دیتا ہے اور بلیوں کو وہاں سے جانے پر مجبور کر دیتا ہے۔
جبکہ ایک حیران کن بات یہ ہے کہ جس کے بارے میں ہم نے کبھی توجہ نہیں دی۔ لیکن اس کے بارے میں ایک وضاحت ایسی بھی ہے کہ عیدالاضحی کے روز فرشتے حاضری دیتے ہیں اور ان فرشتوں کو دیکھ کر بلیاں ڈر کر وہاں سے غائب ہو جاتی ہیں۔
جبکہ کئی لوگ یہ بھی کہتے ہیں کہ بلیاں اس روز کہیں نہیں جاتی بلکہ انہوں نے خود اپنی آنکھوں سے بلیوں کو ان جگہوں پر گھومتے پھرتے دیکھا ہے۔ باقی اصل بات کا علم صرف اللہ پاک کی ذات کو معلوم ہے۔