ہم ایک بڑا ہی مجرب اور طاقتور عمل آپ کی خدمت میں لے کر حاضر ہوۓ ہیں۔ یہ وظیفہ بالخصوص میرے ان بھائیوں کے لیے ہے جو اپنے کاروبار کی وجہ سے پریشان ہیں۔ اور وہ جو پریشان ہیں گھر میں پیسہ تو آتا ہے لیکن جیسے پیسہ آتا ہے ویسے ہی پیسہ خرچ ہو جاتا ہے یعنی کہ پیسے میں کوئی خیر و برکت نہیں ہوتی۔
میرے بھائیوں اور بہنوں آپ جو بھی عمل جو بھی وظیفہ کرتے ہیں اس کے بعد اللہ تعالی کی بارگاہ میں دعا ضرور مانگا کریں۔ دعا کی بڑی فضیلت ہے۔ کیونکہ دعا کو عبادت کا مغز کہا گیا ہے۔ ہر عبادت کی طرح دعا بھی ایک عبادت ہے۔ جس کو ادا کرنے کے لیے کسی وقت اور جگہ کی قید نہیں۔ یہ ہر جگہ اور ہر وقت کی جا سکتی ہے۔
دعا ان اہم عبادات میں سے ہے جن کا اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں کو حکم دیا ہے۔ اس لیے اس کی قبولیت کا وعدہ کیا ہے۔ اور اس سے اعراض کرنے والوں کو وعید سنائی ہے اللہ رب العزت کا فرمانے عالی شان ہے “کہ تم مجھ سے دعا کرو میں تمہاری دعا ضرور قبول کروں گا”۔
نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا فرمان عالیشان ہے کہ “تمہارا پروردگار با حیا اور سخی ہے جب اس کا بندہ اس کی جانب دونوں ہاتھوں کو اٹھاتا ہے۔ تو اللہ تعالی کو اس بات سے حیا آتی ہے کہ انہیں خالی لوٹا دے”۔
وظیفہ کا طریقہ
تو دوستو چلے چلتے ہیں آج کے وظیفے کی جانب یہ جو وظیفہ ہے یہ اللہ رب العزت کے صفاتی نام کا ہے۔ اس نام کو پڑھنے سے اللہ تعالی آپ کے گھر سے ہر طرح کی تنگ دستی کو ختم کر دے گا۔ آپ کی ہر طرح کی پریشانی ختم ہو جائے گی۔ اگر آپ کاروبار کی وجہ سے پریشان ہیں۔ تو انشاءاللہ کاروبار کو چار چاند لگ جائیں گے۔ آپ کا کاروبار دن دگنی, رات چوگنی ترقی کرنا شروع کر دے گا۔ آپ کا کاروبار بڑا ہے تب بھی آپ اس عمل کو اپنی زندگی کا معمول بنا لیں۔
پھر دیکھتے جائیں کہ اللہ تعالی کی رحمت آپ پر کیسے برستی ہے۔ اب عمل آپ نے کیسے کرنا ہے عمل کرنے کا طریقہ کار اچھی طرح سن لیں اور سمجھ لیں۔ ایک تسبیح آپ نے اللہ رب العزت کے نام کی صبح پڑھنی ہے اور ایک تسبیح آپ نے رات کو پڑھنی ہے۔ آپ نے سب سے پہلے درود پاک کا نذرانہ پیش کرنا ہے۔ درود پاک آپ اپنی مرضی سے پڑھ سکتے ہیں ایک مرتبہ پڑھیں تین مرتبہ پڑھیں پانچ مرتبہ پڑھیں اس سے زائد پڑھیں اس سے کم پڑھیں یہ آپ کی اپنی مرضی ہے۔
جب آپ درود پاک پڑھ لیں تو اس کے بعد آپ نے اللہ رب العزت کا صفاتی نام ہے یا غنی جس کا مطلب ہے غنی کر دینے والا۔ آپ نے اس نام کی ایک تسبیح پڑھنی ہے یعنی کہ ایک سو مرتبہ آپ نے اللہ رب العزت کے اس صفاتی نام کو پڑھنا ہے۔
جب آپ ایک سو مرتبہ اللہ تعالی کا یہ نام پڑھ لیں تو آخر میں آپ نے پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات اقدس پر درود پاک کا نذرانہ پیش کرنا ہے۔ اس کے بعد آپ نے اپنے ہاتھوں کو اللہ تعالی کی بارگاہ میں اٹھا لینا ہے اور بڑی عاجزی کے ساتھ بڑی انکساری کے ساتھ آپ نے اپنے الفاظ میں اللہ رب العزت کی بارگاہ میں دعا مانگنی ہے۔
اسی طریقے سے آپ نے رات کو یہ عمل کرنا ہے رات سونے سے پہلے پہلے آپ کسی بھی وقت یہ عمل کرسکتے ہیں۔ اس عمل کو اس وظیفے کو آپ نے کم از کم اکتالیس دنوں تک جاری رکھنا ہے۔ صبح شام اللہ تعالی کے اس نام کی ایک تسبیح پڑھنے کا معمول بنا لینا ہے۔ اگر آپ چاہیں تو اس عمل کو اس وظیفے کو اپنی زندگی کا معمول بھی بنا سکتے ہیں۔
جیسے جیسے آپ یہ عمل یہ وظیفہ پڑھتے جائیں گے آپ دیکھتے جائیں گے کہ اللہ تعالی کی رحمت کیسے آپ پر موسلا دھار بارش کی طرح برستی ہے۔ اگر آپ بے روزگار ہیں۔ تو آپ کو اچھا روزگار مل جاۓ گا۔ اگر پریشان ہیں تو اللہ تعالی آپ کو اپنے غیبی خزانوں سے نوازے گا۔ اگر کاروبار کی وجہ سے پریشان ہیں تو انشاءاللہ میرے اللہ نے چاہا تو آپ کی وہ بھی پریشانی ختم ہو جائے گی۔