جس شخص کے دانتوں میں درد یا سوجن رہتی ہو۔ اس کے لیے روحانی علاج کے ساتھ طبی علاج بھی آزمانا چاہیے۔ بے شک اللہ کے کلام میں شفا ہے۔ لیکن روحانی علاج کے ساتھ ساتھ طبی علاج احادیث سے ثابت ہے۔ جس سے بہت سے صحابہ اکرام بھی مستفید ہوا کرتے تھے۔
روحانی علاج
جس شخص کے دانتوں میں درد ہو۔ اسے چاہیے کہ سورہ یسین کی آیت نمبر اٹھاون (٥٨) کو تین (٣) مرتبہ پڑھ کر انگلی پر دم کرکہ انگلی کو دانتوں پر اچھے سے مل لیں۔ انشاءللہ راحت نصیب ہوگی۔
طبی علاج
اگر کسی کے مسوڑوں میں سوجن ہو، خون یا پیپ نکلتا ہو۔ تو اسے چاہیے کہ تھوڑا سا گرم پانی لے کر اس میں تھوڑی سی پھٹکڑی ڈال دے۔ پھر پھٹکڑی حل ہو جانے کے بعد وہ پانی دانتوں اور مسوڑوں پر ملیے انشاء اللہ کافی فائدہ ہو گا۔